Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، وزیر علیٰ پنجاب

ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، وزیر علیٰ پنجاب

لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کے لئے بھرپور مہم چلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجے میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، حکومت نے تمام محکموں کو انسداد ڈینگی کیلئے الرٹ کر دیا، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو راولپنڈی کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، اولپنڈی کے اراکین اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ، ملاقات میں ترقیاتی سکیموں اور فلاح عامہ کے جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،عثمان بزدار نے راولپنڈی کے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ وزیراعلی پنجاب نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو مری میں جنگلات کی اراضی پر قبضہ کرنے والے مافیا کی سرکوبی کا حکم دیتے ہوئے مری کے مسائل حل کرنے اور انفرسٹرکچر بہتر کرنے کی ہدایت کر دی۔