Tuesday, April 16, 2024
ہومپاکستانوزیراعلیٰ پنجاب چینی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سرگرم ،وزرا کو نرخ مانیٹرنگ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

وزیراعلیٰ پنجاب چینی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سرگرم ،وزرا کو نرخ مانیٹرنگ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

لاہور،چینی مہنگے داموں فروخت ہونے کا معاملہ،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار چینی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سرگرم ،لاہور سمیت تمام ڈویژن میں وزرا کو چینی کے نرخ مانیٹرنگ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے متعلقہ محکموں کو چینی کے سٹاک اور نرخ کے بارے میں روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔عثمان بزدار نے رمضان میں اور رمضان سے پہلے چینی کی وافر سپلائی برقرار رکھنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ اضلاع میں بھی متعلقہ وزرا اور افسران چینی کے نرخ کی مانیٹرنگ کریں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی کو غریب عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عام آدمی کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔