Wednesday, April 17, 2024
ہومپاکستان100یونٹ مفت بجلی کے اعلان پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرلیا

100یونٹ مفت بجلی کے اعلان پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرلیا

پنجاب میں ضمنی انتخابات سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو نوٹس بھیج دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق پنجاب میں 100 یونٹ فری بجلی کے سبسڈی ریلیف پیکج پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو نوٹس بھیجا ہے۔
اعلامیےکے مطابق ضمنی انتخابات سے قبل سبسڈی ریلیف پیکج کے اعلان پر حمزہ شہباز شریف کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو7 جولائی کو طلب کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ پنجاب کے20 حلقوں میں انتخابات کےشیڈول کا اعلان 25 مئی کو کیا گیا تھا، منتخب نمائندہ یا سرکاری اور حکومتی عہدیدار الیکشن شیڈول کے بعد ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کرسکتا، نوٹس وزیر اعلیٰ پنجاب کے ” روشن گھرانہ پروگرام ” کے تحت بجلی صارفین کے لیے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکج پردیا ہے۔