Thursday, March 28, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو نظر بند کر دیا گیا

وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو نظر بند کر دیا گیا

اسلام آباد :وزیراعلی گلگت بلتستان کو جی بی ہاوس اسلام آباد میں نظر بند کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔
وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو جی بی ہاوس اسلام آباد میں نظر بند کرنے کی منظوری چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے دی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا لیکن ان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور وہ وزیراعلی گلگت بلتستان کی گاڑی میں بیٹھ کر نکل گئے ، اس کے بعد شاہ محمود قریشی کو جی بی ہاوس اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔