cm gb 25

وزیر اعلی گلگت بلتستان سے پرتگال میں بلائنڈ گول بال ورلڈ کپ کیلئے منتخب ہونے والی کھلاڑیوں ملاقات

گلگت(آئی پی ایس) وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید سے پرتگال میں بلائنڈ گول بال ورلڈ کپ کیلئے منتخب ہونے والی وجیہ عالم اور سمیرا گری نے ملاقات کی، عالمی گول کپ مقابلے کیلئے منتخب ہونے پر وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشیدکی دونوں بیٹیوں کو مبارک باد اور ان کو خصوصی داد دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشیدنے کہا کہ خصوصی افراد کی دیکھ بھال، تعلیم اور ان کو زندگی میں بہتر زندگی گزارنے کیلئے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشیدنے دونوں کھلاڑیوں کی بھرپور سپورٹ اور حوصلہ افزائی کی یقینی دہانی کرائی۔ اس کیساتھ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشیدنے نابینا افراد کے سکول کے اپ گریڈیشن اور ہاسٹل کی تعمیر کے حوالے سے محکمہ تعلیم کو سفارشات پیش کرنے کے احکامات دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں