Thursday, March 28, 2024
ہوماسلام آبادڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشد کی ہدایت ایچ 8اور ایچ الیون قبرستان میں صفائی اور بیوٹیفکشن کا کام شروع

ڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشد کی ہدایت ایچ 8اور ایچ الیون قبرستان میں صفائی اور بیوٹیفکشن کا کام شروع

ڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشد کی ہدایت پر ایچ 8اور ایچ الیون قبرستان میں صفائی اور بیوٹیفکشن کا کام شروع کردیا گیا ،ڈی ایم اے عملے کی طرف سے قبرستانوں کے اندر سڑکوں اور پگڈنڈیوں پر پھول لگائے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشد نے قبرستان کا دورہ کیا تھا اور ابتر حالت پر عملے کو ایچ 8اور ایچ الیون قبرستان کے اندر ، ملحقہ سڑکوں اور پگڈنڈیوں پر پھول لگانے کی ہدایت کی تھی ،جس پر قبرستان کے اندر پھول لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے تا کہ لوگوں کو قبرستان سے وحشت نہ آئے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کی حالت کافی ابتر تھی اور شہریوں کی طرف سے حکام سے صفائی کی صورتحال کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا تھا ۔