Saturday, April 20, 2024
ہوماوورسیزمضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کیلئے صدق دل سے کام کرنا ہوگا، چوہدری رزاق

مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کیلئے صدق دل سے کام کرنا ہوگا، چوہدری رزاق

ناروے،پاکستان مسلم لیگ(ق)ناروے کے صدر چوہدری رزاق نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے عظیم قومی رہنما کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ملک کی ترقی و استحکام کے لیے اپنی توانائی بروئے کار لائیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں قائد اعظم کے فرمان اتحاد، ایمان اور تنظیم پر اور زیادہ عمل کرنے کی ضرورت ہے۔چوہدری رزاق نے کہا کہ ہمیں مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے صدق دل سے مل کر کام کرنا ہوگا۔ پاکستان کی ترقی کے لیے حب الوطنی اور بے لوث محنت ہی قائد اعظم کے لیے بہترین خراج عقیدت ہے۔