Thursday, March 28, 2024
ہومدنیاچینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ کی 130 ویں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے کی افتتاحی تقریب میں شرکت

چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ کی 130 ویں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے کی افتتاحی تقریب میں شرکت

بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک) 130 ویں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ، چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین مارکیٹ پر مبنی قانونی بین الاقوامی کاروباری ماحول کی تعمیر کو فروغ دیتا رہے گا،تاکہ چین ہمیشہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے زرخیز زمین بن جائے ۔
لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ چین غیر ملکی سرمایہ کاری کی رسائی کی منفی فہرست کو مزید کم کرےگا ، سروس انڈسٹری تک غیر ملکی سرمایہ کاری کی رسائی کے لئے زیادہ سہولت فراہم کرےگا ، اعلیٰ مینوفیکچرنگ ، جدید سروس اور دیگر شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حمایت کرےگا اور مرکزی اور مغربی علاقوں غیر ملکی کاروباری اداروں کے داخلے اور چین کے قومی سطح کے سائنس اور ٹیکنالوجی منصوبوں میں غیر ملکی کاروباری اداروں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرےگا۔