Saturday, April 20, 2024
ہومدنیاسنکیانگ سے متعلق چین مخالف قوتوں کی من گھڑت الزام تراشی حقائق سے عاری

سنکیانگ سے متعلق چین مخالف قوتوں کی من گھڑت الزام تراشی حقائق سے عاری

امریکہ اور مغرب میں چین مخالف قوتوں کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹے ہیں، ایسے من گھڑت الزامات کے پیچھے امریکی حکام کی فنڈنگ سے چلنے والا میڈیا ہے،سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے ترجمان شو گوئی شیانگ
بیجنگ () سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے ترجمان شو گوئی شیانگ نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغرب میں چین مخالف قوتوں کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹے ہیں، ایسے من گھڑت الزامات کے پیچھے امریکی حکام کی فنڈنگ سے چلنے والا میڈیا ہے۔سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے ترجمان شو گوئی شیانگ نے امور سنکیانگ کے حوالے سے بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ نام نہاد سنکیانگ حراستی مراکز کی سیٹلائٹ تصاویر دراصل اسکولوں ،اسپتالوں اور اداروں کی ہیں۔ترجمان کے مطابق سنکیانگ میں رہنے والے تمام نسلی گروہوں کے عوام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ایسے افراد جو خود سنکیانگ گئے ہیں ،ان کے بیانات مستند اور سچے حقائق ہیں۔تاہم ، امریکہ اور کچھ مغربی ممالک میں چین مخالف قوتیں ایسے حقائق سے متعلق اپنی آنکھیں بند کر لیتی ہیں ، اور جھوٹ پر یقین رکھتی ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انہیں سچائی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ وہ سنکیانگ کے معاملات کی آڑ میں چین کے داخلی امور میں مداخلت کے بہانے تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، جو انتہائی مضحکہ خیز ہے