Thursday, March 28, 2024
ہومدنیاچینی عوام کی خوشحال زندگی انسانی حقوق کی صورت حال کا بہترین جواب ہیں، چینی مندوب

چینی عوام کی خوشحال زندگی انسانی حقوق کی صورت حال کا بہترین جواب ہیں، چینی مندوب

نیو یا رک (اقوام متحدہ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کی عام بحث میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب چانگ جون نے اپنے خطاب میں چین کی انسانی حقوق کی ترقی میں حاصل کردہ کامیابیوں کو متعارف کرواتے ہوئے واضح کیا کہ چین کی اپنی خصوصیات کے حامل انسانی حقوق کی ترقی کا راستہ اختیار کرنے کی سب سے زیادہ مضبوط بنیاد،عوام کی حمایت ہےاور بیرونی مداخلت کی وجہ سے چین کی ترقی کبھی نہیں رکے گی۔ چین امریکہ جیسے چند ممالک کی جانب سے بلاجواز الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور زور دیتا ہے کہ امریکہ انسانی حقوق کے مسائل پر مذاکرات اور تعاون کی طرف لوٹ آئے۔
چانگ جون نے کہا کہ لوگوں کے لیے ایک خوشحال زندگی بہترین انسانی حق ہے۔ چین نے تاریخی طور پر مطلق غربت کے مسئلے کو حل کیا ہے اور 2030 ایجنڈے کے پائیدار ترقی کے لیے غربت میں کمی کا ہدف شیڈول سے 10 سال پہلے حاصل کر لیا ہے۔ چین عوام اور ان کی زندگیوں کو اولین ترجیح دیتا ہے اورچین نے وبا کی روک تھام اور کنٹرول میں بڑے اسٹریٹجک نتائج حاصل کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین نے 100 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو کوویڈ- 19 ویکسین کی 1.2 ارب خوراکیں اور خام مال فراہم کر کے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے . مغربی رائے شماری سے پتہ چلتا ہے کہ نوے فیصد سے زائد چینی عوام اپنی حکومت سےمطمئن ہیں۔ چانگ جون نے کہا کہ چینی خصوصیات کے حامل انسانی حقوق کی ترقی کی راہ میں آگے کے لیے سب سے بڑا اعتماد چینی عوام کی حمایت ہے۔ چینی عوام کی خوشگوار زندگی اور آسودہ مسکراہٹیں چین میں انسانی حقوق کی صورت حال کا بہترین جواب ہیں-