Friday, March 29, 2024
ہومدنیااقوام متحدہ میں چین کی جانب سے ویکسین کی منصفانہ تقسیم کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں چین کی جانب سے ویکسین کی منصفانہ تقسیم کا مطالبہ

ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی جلد ازجلد مساوی تقسیم کو فروغ دینا ضروری ہے، چینی مندوب
اقوام متحدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے چانگ جون نے اقوام متحدہ کی 76ویں جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کی عام بحث میں 75 ممالک کی مشترکہ نمائندگی کرتے ہوئے خطاب میں موجودہ وبا کے پھیلاو ، ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم اور “ویکسین قوم پرستی”میں اضافے کے تناظر میں تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اتحاد کو مضبوط کریں ، ویکسین کی منصفانہ تقسیم کے لیے کوشش کریں اور انسانی صحت کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لیے مشترکہ اقدامات کریں ۔چانگ جون نے نشاندہی کی کہ ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی جلد ازجلد مساوی تقسیم کو فروغ دینا ضروری ہے۔ ویکسین کی پیداواری صلاحیت کے حامل ممالک کو اپنے وعدوں کی جلد پاسداری کرنی چاہیے اور باہمی اور کثیر الجہتی چینلز کے ذریعے بروقت اور مناسب انداز میں ترقی پذیر ممالک کو فعال طور پر ویکسین کی امداد فراہم کرنی چاہیئے ۔ عالمی مالیاتی اداروں اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کو ویکسین کی خریداری اور ترقی پذیر ممالک میں پیداواری صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے مالی معاونت فراہم کرنا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ صرف کثیرالجہتی تعاون سے ہی وبا کے خلاف جنگ جیتی جاسکے گی ۔ ترقی پذیر ممالک کے رہنماں نے اختتامی بحث میں تشویش ظاہر کی کہ مغربی ممالک بڑی تعداد میں ویکسین زخیرہ کر رہے ہیں ، جس سے ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم بڑھی ہے ۔ انہوں نے ویکسین کے بطور “گلوبل پبلک پروڈکٹ” استعمال کا مطالبہ کیا تاکہ سستی اور قابل رسائی ویکسین یقینی بنائی جا سکے۔