18

پیپلز لبریشن آرمی کی مشقیں تائیوان کی علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں کے با عث ہو ئیں

پیپلز لبریشن آرمی کی مشقیں تائیوان کی علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں کے با عث ہو ئیں، تائیوان حکام کی طرف سے نام نہاد “فوجی خطرہ” بالکل بے بنیاد ہے، چینی ریاستی کونسل کے دفتر تائیوان امور کا بیان

بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک) چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان کے امور سے متعلق دفتر کے تر جمان ما شیاؤ گوانگ نے کہا ہے کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کی مشقیں تائیوان کی علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی وجہ سے ہوئی ہیں، تائیوان حکام کی طرف سے نام نہاد “فوجی خطرہ” بالکل بے بنیاد ہے۔
تر جمان ماشیاؤ گوانگ نے بد ھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سنہائی انقلاب کی 110 ویں سالگرہ کے مو قع پر چینی صدر شی جن پھںگ نے اپنے خطاب میں نشاندہی کی کہ تائیوان کا مسئلہ قومی کمزوری کی وجہ سے ہوا ہے ، اور اسے یقینی طور پر چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کی روح کے عین مطابق حل کیا جائے گا۔
ما شیاؤ گوانگ نے کہا کہ شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں “ایک چین” کے اصول سمیت “سنہ92 کے اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنے ،” تائیوان کی علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں پر سختی سے پابندی لگانے ، کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرنے، اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعلان کیا۔ انہوں نے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں سے مطالبہ کیا کہ وہ تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہوں اور مشترکہ طور پر ملک کے مکمل اتحاد اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے شاندارنصب العین کو پورا کریں۔
ما شیاؤ گوانگ نے کہا کہ شی جن پھنگ کا خطاب متاثر کن اور حوصلہ افزا تھا ، جس سے نئے عہد میں تائیوان سے متعلق کام کو اچھی طور مکمل کرنے کی سمت کی نشاندہی ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ، نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ، ترجمان ما شیاؤ گوانگ نے کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کی مشقیں تائیوان کی علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کہ وجہ سے ہوئی ہیں۔ تائیوان حکام کی طرف سے نام نہاد “فوجی خطرہ” بالکل بے بنیاد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں