Friday, March 29, 2024
ہومدنیاسنکیانگ میں خواتین کی سیاسی و سماجی امور میں نمایاں شرکت

سنکیانگ میں خواتین کی سیاسی و سماجی امور میں نمایاں شرکت

سنکیانگ میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کو ہمیشہ نمایاں اہمیت دی گئی ہے،سیاسی امور میں بھی خواتین کی فعال شرکت کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے، معیشت اور ثقافت جیسے شعبہ جات میں خواتین کے جائز حقوق اور مفادات کو یقینی بنایا گیا ہے،امور سنکیانگ کے حوالے سے بیجنگ میں پریس کانفرنس
بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈیسک ) سنکیانگ میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کو ہمیشہ نمایاں اہمیت دی گئی ہے،سیاسی امور میں بھی خواتین کی فعال شرکت کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے،علاوہ ازیں معیشت اور ثقافت جیسے شعبہ جات میں خواتین کے جائز حقوق اور مفادات کو یقینی بنایا گیا ہے۔امور سنکیانگ کے حوالے سے بیجنگ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ سنکیانگ کے ہوٹن شہر کی اعلی اہلکارمیسم چاپر نے کہا کہ سنکیانگ خوداختیار علاقے کی 13 ویں عوامی کانگریس کی نمائندہ کی حیثیت سے انہوں نے کئی مرتبہ عوامی کانگریس کے اجلاسوں میں شرکت کی ہے۔ اس دوران انہوں نے نہ صرف حکومتی ورک رپورٹ کے جائزہ عمل میں حصہ لیا ، بلکہ لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری اور فیصلہ سازی کے حوالے سے متعلقہ بحث میں بھی شرکت کی ہے۔متعلقہ حکام کے مطابق سنکیانگ میں مرد و خواتین کے حوالے سے “برابری” کی بنیادی قومی پالیسی کی روشنی میں خواتین کی ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جمہوری فیصلہ سازی ، جمہوری انتظام اور قانون کے مطابق ریاستی اور سماجی امور کی نگرانی سمیت عوامی معاملات کے انتظام میں شریک خواتین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔سنکیانگ میں خواتین فیڈریشن کی چیئرپرسن عینور مائی ہیستی کے مطابق سنکیانگ میں خواتین کیڈرز کی تعداد 1955 میں 16338 سے بڑھ کر 2019 میں 460600 ہو چکی ہے۔ عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس میں سنکیانگ کی آٹھ خواتین شامل ہیں جبکہ قومی عوامی کانگریس میں یہ تعداد 146 ہے۔ نچلی سطح کی جمہوریت اور کاروباری انتظام میں خواتین کی شرکت کو مزید تقویت ملی ہے.