Friday, April 19, 2024
ہومدنیاعالمی برادری کا انسانی حقوق کی ترقی کے حوالے سے چین کے لیے حمایت کا اظہار

عالمی برادری کا انسانی حقوق کی ترقی کے حوالے سے چین کے لیے حمایت کا اظہار

انسانی حقوق کی آڑ میں چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت

ہانگ کانگ، سنکیانگ اور تبت کے امور چین کے اندرونی معاملات ہیں، بیان

نیو یا رک (اقوام متحدہ)

کیوبا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے اجلاس میں انسانی حقوق کے حوالے سے 62 ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک مشترکہ بیان میں چین کی حمایت کی کہ وہ اپنے قومی حالات کے مطابق انسانی حقوق کی ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔ بیان میں انسانی حقوق کی آڑ میں چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کی گئی ۔
مشترکہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ممالک کی خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام اور خودمختار ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت ، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصول ہیں۔ ہانگ کانگ، سنکیانگ اور تبت کے امور چین کے اندرونی معاملات ہیں اور بیرونی فریق کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ بیان میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں چین کے “ایک ملک، دو نظام” کے نفاذ کی حمایت کا اظہار بھی کیا گیا ۔
مشترکہ بیان میں کثیرالجہتی ، اتحاد اور تعاون میں استحکام کا مطالبہ کیا گیا ،تعمیری بات چیت اور تعاون کے ذریعے انسانی حقوق کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ،انسانی حقوق کے مسائل کو سیاسی رنگ دینے اور دوہرے معیار کی مخالفت کی گئی ، اور غلط معلومات کی بنیاد پر چین کے خلاف بے بنیاد الزامات کی مخالفت کا اظہار بھی کیا گیا ہے ۔