Thursday, March 28, 2024
ہومدنیاچین، لی زان شو کی ساتویں جی 20 اسپیکرز میٹنگ میں شرکت

چین، لی زان شو کی ساتویں جی 20 اسپیکرز میٹنگ میں شرکت

بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈیسک) چین کی قومی عوامی کانفرنس کی مجلس قائمہ کے صدر لی زان شو نے ویڈیو لنک کے ذریعے ساتویں جی 20 اسپیکرز میٹنگ میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نےنشاندہی کی کہ موجودہ اجلاس میں لفظ ” عوام ” مرکزِ بحث ہے لہذا تمام شرکا کو، عوام کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اہم عالمی سماجی و معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنا منفرد اور اہم کردار ادا کرنا چاہیئے ۔
انہوں نے قانون ساز اداروں میں تبادلوں اور تعاون کے فروغ کے لیے تین نکاتی تجاویز پیش کیں ۔ اول ، وبا سے لڑنے کے لیے متحد ہوں اور سائنسی طور پر وبا سے لڑیں۔ وبا کی روک تھام اور کنٹرول ، بنیادی سامان اور صحت عامہ جیسے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کو فعال طور پر فروغ دیں۔دوئم ، سبز اور صحت مند عالمی ترقی کو فروغ دیں اور عالمی معیشت کی اعلی معیاری ترقی کی بھر پور کوشش کریں ۔ سوم ، حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کریں اور عالمی انتظام و انصرام کو بہتر بنائیں۔
لی زان شو نے کہا کہ رواں سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 100 ویں سالگرہ ہے۔ چین نے وقت کے مطابق ایک جامع اعتدال پسند خوشحال معاشرہ قائم کیا ہے، مطلق غربت کا مسئلہ تاریخی طور پر حل کیا ہے اور اس وقت چین تیزی سے ایک جدید اور طاقتور سوشلسٹ ملک کی تعمیر کی جانب بڑھ رہا ہے۔ چین اپنی نئی ترقی سے دنیا کو نئے مواقع فراہم کرتا رہے گا۔