Thursday, March 28, 2024
ہومدنیاچین نے "چائنا - یو این کوآپریشن پوزیشن پیپر "جاری کر دیا

چین نے “چائنا – یو این کوآپریشن پوزیشن پیپر “جاری کر دیا

چین نے ہمیشہ کثیرالجہتی کے علم کو بلند رکھا، دسستا ویز

بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ نے “چائنا – یو این کوآپریشن پوزیشن پیپر ” جاری کیا جس میں گزشتہ 50 سالوں میں مختلف شعبوں میں اقوام متحدہ کے کام میں چین کی شاندار شراکت ،کثیرالجہتی کے تحفظ، عالمی ترقی کو فروغ دینے اور یکجہتی کے ساتھ وبا سے لڑنے جیسے اہم بین الاقوامی مسائل پر چین کے موقف اور تجاویز کو واضح کیا گیا ہے۔
دستاویز میں نشاندہی کی گئی کہ چین نے ہمیشہ کثیرالجہتی کے علم کو بلند رکھا ہے، حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کیا ہے، اس بات پر اصرار کیا ہے کہ بین الاقوامی معاملات کو مشاورت کے ذریعے نمٹایا جانا چاہیے،دنیا کے مستقبل کو تمام ممالک کے اختیار میں رکھنا چاہیے نیز یک طرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کی بھرپور مخالفت کی جانی چاہیے۔ ہر قسم کی “جعلی کثیرالجہتی” ، مثلاً گروہی سیاست اور چھوٹے حلقوں کی مضبوطی سے مخالفت کی جائے اور عالمی انتظام و انصرام کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں فروغ دیا جائے۔ عالمی ترقی میں ایسا ہونا چاہیئے کہ ترقی کو ترجیح اور عوام کو مرکزی حیثیت دی جائے، اشتراک، اختراع، انسان اور فطرت کی ہم آہنگ بقائے باہمی کوبرقرار رکھا جائے تاکہ پوری دنیا میں ترقی کا ہم نصیب معاشرہ تشکیل دیا جائے اور چین دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے مسلسل کوششیں کرے گا۔