Friday, March 29, 2024
ہومدنیاچینی صدر کا سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں اعلیٰ درجے کی خود انحصاری پر زور

چینی صدر کا سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں اعلیٰ درجے کی خود انحصاری پر زور

بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک)
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے جامع اصلاحات کو گہرا کرنے سے متعلق مرکزی کمیٹی کے 22ویں اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے انتظامی نظام میں اصلاحات کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ ساتھ برقی توانائی کے لیے یکجا قومی مارکیٹ کے نظام کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں اعلیٰ درجے کی خود انحصاری اور مضبوطی کے لیے ایک نظام کی تعمیر کی اہمیت اجاگر کی۔ شی نے برقی منڈی کے آپریشن اور مارکیٹ اکانومی کے اصولوں پر عمل کرنے، برقی منڈی کی مجموعی منصوبہ بندی کو بہتر بنانے اور ملک بھر میں بجلی کے وسائل کی بہتر تقسیم پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ایک یکجا، کھلی، مسابقتی اور منظم برقی منڈی کے نظام کی تعمیر میں تیزی لانے کے لیے کوششیں کی جائیں گی، یہ نظام بیک وقت محفوظ، موثر اور بہتر گورننس کا حامل ہو گا۔اس موقع پر شی جن پھنگ نے ایک ایسا نظام قائم کرنے پر بھی زور دیا جس کے تحت پرنسپلز , پارٹی تنظیموں کی قیادت میں مڈل اور پرائمری سکولوں میں مجموعی ذمہ داریاں سنبھالیں۔انہوں نے زور دیا کہ پورے تعلیمی عمل کے دوران سیاسی معیارات اور تقاضوں کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔جناب شی نے ثقافتی ورثے کے بہتر تحفظ اور اسے آگے بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ثقافتی آثار کے تحفظ اور استعمال کو مضبوط بنایا جائے۔انہوں نے ثقافتی آثار کے مطالعے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور چینی ورثے کو دنیا بھر میں متعارف کروانے پر زور دیا۔
اجلاس کے دوران سائنس اور ٹیکنالوجی، برقی منڈی، مڈل اور پرائمری اسکولوں میں پارٹی قیادت، ثقافتی آثار، اور چونگ گوان چون نیشنل انڈیپنڈنٹ انوویشن ڈیموسٹریشن زون سے متعلق پانچ دستاویزات کی منظوری بھی دی گئی۔