Friday, March 29, 2024
ہومدنیاچینی صدر کی اہلیہ کی 2021 یونیسکو خواتین کی تعلیم کے ایوارڈ کی تقریب میں شرکت

چینی صدر کی اہلیہ کی 2021 یونیسکو خواتین کی تعلیم کے ایوارڈ کی تقریب میں شرکت

بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ ، اور یونیسکو کی لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے منصوبے کے لیے خصوصی سفیر پھنگ لی یوآن نے ویڈیو لنک کے ذریعے یونیسکو کے لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے ایوارڈ 2021کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا ۔اس مو قع پر
پھنگ لی یوآن نے کہا کہ 2015 میں چین نے یونیسکو کے تعاون سے گرلز اینڈ ویمن ایجوکیشن ایوارڈ کا منصوبہ قائم کیا ۔اس کے بعد سے یہ ایوارڈ مثبت اثرات پیدا کر رہا ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگ لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے لیے خدمات انجام دینے لگے ہیں۔ چین اور یونیسکو کے درمیان لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے ایوارڈز کے دوسرے مرحلے کے تعاون کا آغاز ایک نیا نکتہ آغاز ہے اور لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے نصب العین میں نئی جان ڈالے گا۔ امید ہے کہ بین الاقوامی برادری لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم پر زیادہ توجہ دے گی اور ان کی مدد کرے گی اور اقوام متحدہ کے 2030 پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں نئی شراکت کرے گا۔یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ اوڈرے آزولے نے اپنی تقریر میں کہا کہ گرلز اینڈ ویمن ایجوکیشن ایوارڈ کے قیام کے لیے چینی حکومت کی حمایت سے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے اور اس نے خواتین اور لڑکیوں کو ان کے خوابوں کی تکمیل، خاص طور پر وبا کے چیلنجز کا جواب دینے میں خاص کردار ادا کیا ہے .انہوں نے چینی حکومت کی مسلسل سرمایہ کاری اور گرلز اینڈ ویمن ایجوکیشن ایوارڈز کے دوسرے مرحلے کے افتتاح کے لیے محترمہ پھنگ لی یوآن کی مضبوط حمایت کا شکریہ ادا کیا ۔