Friday, March 29, 2024
ہومدنیاچین کی ترقی مسلسل کھلے پن اور اصلاحات کا ثمر ہے،چینی وزیر اعظم

چین کی ترقی مسلسل کھلے پن اور اصلاحات کا ثمر ہے،چینی وزیر اعظم

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیا نگ نے چین میں آنے والے 28 مما لک کے سفا رتی اہلکاروں سے ملاقات کی ہے۔اس مو قع پر لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے ، باہمی مفادات اور جیت جیت تعاون کو فروغ دینے، وبا کے چیلنجز سے نمٹنے اورمعاشی بحالی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تمام ممالک کے ساتھ اپنے ترقیاتی ثمرات بانٹنا چاہتاہے۔انہوں نے امید ظا ہر کر تے ہو ئے کہا کہ چین آنے والے نئے سفارتی اہلکار چین اور دیگر ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مناسب کردار ادا کریں گے۔