Friday, March 29, 2024
ہومدنیادریائے زرد کے طاس کا حیاتیاتی تحفظ ، چین نے ابتدائی خاکہ جاری کر دیا

دریائے زرد کے طاس کا حیاتیاتی تحفظ ، چین نے ابتدائی خاکہ جاری کر دیا

بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے مشترکہ طور پر دریائے زرد کے طاس کے ماحولیاتی تحفظ اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے بارے میں ایک دستاویز کا ابتدائی خاکہ جاری کیا ہے۔
یہ دستاویز ملک کے ماحولیاتی تحفظ اور دریائے زرد کے طاس کی 2030 اور اس آگے تک کے لیے اعلی معیار کی ترقی کے سلسلے میں رہنمائی فراہم کرے گی اور متعلقہ منصوبہ بندی ،حکمتِ عملی اور اقدامات سمیت انجینئرنگ پراجیکٹس کی تعمیر اور ان پر عمل درآمد کے لیے ایک اہم بنیاد کا کام کرے گی۔
دریائَے زرد چین کا دوسرا سب سے طویل دریا ہے ، جس کی لمبائی 5464 کلومیٹر ہے اور یہ نو صوبوں سے گزرتا ہے ، جن میں چھنگ ہائی ، سیچھوان ، گانسو ، ننگ شیا ، اننر منگولیا ، شانشی ، شاآنشی ، ہینان اور شان ڈونگ شامل ہیں۔
دریائے زرد کا طاس ایک اہم ماحولیاتی آڑ ہے ، اور چین کی قومی ترقی اور جدت سازی کے لیے اس کی ایک سٹریٹیجک اہمیت ہے۔
اس منصوبہ بندی کا دائرہ کار متعلقہ کاؤنٹی سطح کے ان انتظامی علاقوں پر محیط ہے جہاں دریائےزرد کی اہم معاون ندیاں بہتی ہیں۔ اس علاقے کا زمینی رقبہ تقریبا ایک اعشاریہ تین ملین مربع کلومیٹر ہے اور ۲۰۱۹ کے اواخر تک کے اعدادو شمار کے مطابق اس کی آبادی تقریبا 160 ملین ہے۔