Saturday, April 20, 2024
ہومدنیاچین اور پیسیفک جزیرے کے ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان

چین اور پیسیفک جزیرے کے ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان

مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر گہرائی سے تبادلہ خیال

سی پی سی کی قیادت میں قومی تعمیر بارے چینی عوام کی حاصل کردہ عظیم کامیابیوں کی تعر یف

بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈیسک)

عوامی جمہوریہ چین اور پیسفیک جزیرے کے ممالک کے وزرائے خارجہ کی پہلی کانفرنس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوئی۔ فریقین نے چین اور مذکورہ ممالک کے درمیان تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا اور اہم اتفاق رائے پایا گیا۔جس کے مطا بق
فریقین نے چین اور پیسفیک جزیرے کے ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کا جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ چین اور مذکورہ ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں جامع تزویراتی شراکت داری اور تعاون کے انتہائی سودمند اور ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
پیسفیک جزیرے کے ممالک کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 100 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں قومی تعمیر میں چینی عوام کی حاصل کردہ عظیم کامیابیوں کو سراہتے ہیں۔
فریقین اس بات پر متفق ہیں کہ تمام ممالک کو برابری کا درجہ حاصل ہے ۔ ہمیں تمام بنی نوع انسان کے لیے امن، ترقی، انصاف، جمہوریت اور آزادی کی مشترکہ اقدار کو برقرار رکھنا چاہیے، اور بنی نوع انسان کے لیے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیے۔
فریقین ایک دوسرے کی قومی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کا اعادہ کرتے ہیں۔ پیسفیک جزیرے کے ممالک نے ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے کاربند رہنے کا اعادہ کیا۔
فریقین نے اعلیٰ سطحی تبادلوں کو مضبوط بنانے اور چین اور مذکورہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان باقاعدہ مشاورتی نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا۔
6. فریقین نے وبائی صورتحال میں چین اور پیسیفک جزیرے کے ممالک کے مابین انسداد وبا تعاون کو مثبت طور پر سراہا ۔چین نے مذکورہ ممالک کے لیے ہنگامی سپلائی ریزرو کے قیام کا اعلان کیا۔
چین کی جانب سے مذکوہ ممالک کے ساتھ تخفیف غربت اور ترقیاتی تعاون مرکز قائم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
چین نے کہا کہ وہ مذکورہ ممالک کی معاشی ترقی اور لوگوں کی معاش کی بہتری کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرتا رہے گا۔
فریقین نے تعلیم، ثقافت، صحت، کھیل، میڈیا، خواتین، مذہب اور دیگر شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کی مضبوطی،چین میں منعقد ہونے والی 2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرا اولمپکس کی حمایت اورکھیلوں میں سیاست کی مخالفت پر اتفاق کیا ۔
فریقین نے اتفاق کیا کہ حقیقی کثیرالجہتی کے عمل کو فروغ دینا، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پابندی کرنا اور ایک نئی طرز کے بین الاقوامی تعلقات کی تعمیرضروری ہے۔
فریقین بحری تعاون کو مضبوط بنانے، بلیو پیسفک 2050 کی حکمت عملی کی حمایت کرنے، اور سمندروں کی پائیدار ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے ایک “بلیو شراکت” قائم کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ فریقین نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور جنوبی بحرالکاہل کے نیوکلیئر فری زون کے معاہدے پر مبنی بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے مضبوط موقف کی توثیق کی۔
فریقین نے اتفاق کیا کہ موسمیاتی تبدیلی بنی نوع انسان کو درپیش ایک بڑا چیلنج ہے اور پیرس معاہدے کے مکمل اور موثر نفاذ کو فروغ دینے اور ایک منصفانہ، معقول عالمی ماحولیاتی نظام کے قیام کے لیے مشترکہ کوشش کی جانی چاہیے۔