Saturday, April 20, 2024
ہومدنیاامور سنکیانگ کے حوالے سے بیجنگ میں پریس کانفرنس کا انعقاد

امور سنکیانگ کے حوالے سے بیجنگ میں پریس کانفرنس کا انعقاد

بیجنگ(ما نیٹر نگ ڈیسک)چین کے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی عوامی حکومت کے ترجمان شو گوئے شیانگ نے بیجنگ میں امور سنکیانگ کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی۔

انہوں نے سنکیانگ میں جمہوریت کے فروغ اور عوامی جمہوری عمل کو آگے بڑھانے سے متعلق اقدامات پر روشنی ڈالی اور “امریکی جمہوریت” کی منافقانہ نوعیت کو بے نقاب کیا۔ترجمان نے کہا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی قیادت میں سنکیانگ ہمیشہ عوام پر مبنی ترقیاتی نظریے پر عمل پیرا رہا ہے ، عوامی جمہوریت کے تصور کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے ، سنکیانگ سے جڑے زمینی حقائق کے ساتھ سوشلسٹ جمہوریت کی تعمیر کو فعال طور پر مضبوط کیا گیا ہے، اور مثر طور پر تمام قومیتوں کے لوگوں کی حقیقی حاکمیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سنکیانگ کا جمہوری عمل چینی خصوصیات کی حامل سوشلسٹ جمہوریت کا ایک واضح مظہر ہے جولازما سنکیانگ کی تمام قومیتوں کے لوگوں کے اتحاد اور مشترکہ خوشحالی کی بنیادی ضمانت فراہم کرے گا۔ تاہم، امریکہ اور مغرب میں چین مخالف قوتیں سنکیانگ میں جمہوری سیاست کی تعمیر کے بارے میں غلط بیانیہ کرتے ہوئے سنکیانگ میں تمام قومیتوں کو حاصل “جمہوری حقوق” کے بارے میں بات کرنے سے گریز ہیں،ایسے عناصر نے مداخلت سے سنکیانگ کی ساکھ کو داغدار کیا ہے۔ہم سنکیانگ کے امور اور چین کے داخلی معاملات میں ہر قسم کی مداخلت کی سختی سے مخالفت اور مذمت کرتے ہیں۔