Friday, March 29, 2024
ہومدنیاچین اورامریکہ کے اعلیٰ عہد یداروں کے درمیان ملاقات

چین اورامریکہ کے اعلیٰ عہد یداروں کے درمیان ملاقات

چین- امریکہ تعلقات اور یگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،تر جمان چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن یانگ جے چھی امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ پہنچ چکے ہیں۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے بدھ کے روز بتایا کہ 10 ستمبر کو چینی اور امریکی سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت اور اتفاق رائے کی روشنی میں یانگ ، جو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر بھی ہیں ، سلیوان سے ملاقات کریں گے ۔
ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران چین امریکہ تعلقات اور یگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔