Friday, March 29, 2024
ہومدلچسپچمپانزیوں کا اپنے سے طاقتور گوریلا پر پہلاجان لیوا حملے کا واقعہ ریکارڈ

چمپانزیوں کا اپنے سے طاقتور گوریلا پر پہلاجان لیوا حملے کا واقعہ ریکارڈ

گبون،انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ نوٹ کیا گیا ہے کہ کھلے جنگل میں چمپانزیوں نے اپنے سے طاقتور گوریلا پر حملہ کیا اور یہ لڑائی بہت دیر تک جاری رہی۔ اس حملے کو ہم جان لیوا بھی قرار دے سکتے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لائپزگ جرمنی میں میکس پلانک مرکز برائے ارتقائی بشریات اور اوسنابرک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے یہ ابتدائی مشاہدہ کیا ہے کہ شاید یہ غذائی قلت یا پھر بارانی جنگل کی کمی اور موسمیاتی قلت کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ واقعہ افریقی شہر گبون کے لوانگو نیشنل پارک میں پیش آیا ہے۔2005 سے یہاں بڑی تعداد میں چمپانزیوں کو تحفظ حاصل ہے جن کی تعداد 45 کے قریب ہے۔ میکس پلانک کے ماہرِ حیاتیات ٹوبیاس ڈریشنرچمپانزیوں کی روزمرہ زندگی، برتا، شکار کی عادات اور آلات کے استعمال پرتحقیق کررہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جنگل میں چمپانزیوں کو گوریلاں کے ساتھ ملکر کھیلتے اور وقت گزارتے دیکھا گیا ہے۔اسی طرح دنیا بھر میں گوریلا اور چمپانزیوں کے درمیان لڑائی کبھی نہیں دیکھی گئی تھی لیکن اب یہ واقعہ سامنے آیا ہے۔ پہلی لڑائی 2019 میں دیکھی گئی۔ پہلے ماہرین نے چمپانزیوں کی چیخیں سنیں اور اسے کے بعد وہ گوریلاں کی طرح سینہ کوبی کرنے لگے۔ ان چمپانزیوں نے پانچ گوریلاں پر حملہ کردیا۔اس طرح دو جھڑپیں ہوئیں جو 52 اور 79 منٹ جاری رہیں۔ اس لڑائی میں دوسلوربیک نر اورکئی مادہ گوریلا اپنے بچوں کو بچارہی تھیں کہ چمپانزیوں نے گوریلا کیدو بچے پکڑے اور اور انہیں مارڈالا۔ماہرین کیمطابق گبون کے اس کے پارک میں ہاتھی بھی ساتھ رہتے ہیں۔ شاید غذائی قلت اور جگہوں کی کمی کی وجہ سے پارک میں دبا اور مسابقت پیدا ہوگئی ہے جس کی بنا پر جاندار ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں۔ لیکن ماہرین اس پر مزید پہلوں سے بھی غورکررہے ہیں۔