27

جسٹس علی بیگ نے قائم مقام چیف جسٹس گلگت بلتستان کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(آئی پی ایس ) جسٹس علی بیگ نے ایکٹنگ چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا،گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے جسٹس علی بیگ سے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔جسٹس علی بیگ چیف کورٹ گلگت بلتستان میں بطور جج اپنے فرائض انجام دے رہے تھے، چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع غذر یاسین سے ہے۔ تقریب حلف برداری گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان سید ارشد حسین شاہ شریک ہوئے۔ تقریب حلف برداری میں وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید ،وزیر خزانہ جاوید منوا شریک ۔تقریب حلف برداری میں عدالتی و سرکاری افسران اور وکلا سمیت اسٹاف کی بڑی تعداد شریک تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں