Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانچیئرمین سینیٹ نے دورہ بھارت کی دعوت ٹھکرا دی

چیئرمین سینیٹ نے دورہ بھارت کی دعوت ٹھکرا دی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دورہ بھارت کی دعوت ٹھکرا دی، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ 5 اگست کے غیرقانونی اقدام کو واپس لینے تک بھارت کی کسی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر بھارتی لوک سبھا نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کیلئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دعوت دی تھی۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارتی دعوت کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ 5 اگست کے غیر قانونی اقدام کو واپس لینے تک بھارت کی کسی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔صادق سنجرانی نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیریوں کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شقوں 370 اور 35 اے ختم کر کے مظالم ڈھائے، 4 دسمبر سے شروع ہونے والی تقریب سے بھارتی صدر اور وزیراعظم خطاب کریں گے۔