Tuesday, April 16, 2024
ہومپاکستانمیگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے،چیئرمین نیب

میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے،چیئرمین نیب

اسلام آباد،قومی احتساب بیورو(نیب ) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی اسیکنڈل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،نیب کے پاس بڑی مچھلیوں کی اربوں روپے کی بد عنوانی اورمنی لانڈرنگ کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیب کے پاس بڑی مچھلیوں کی اربوں روپے کی بد عنوانی اورمنی لانڈرنگ کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔آٹا اور چینی سیکنڈل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ نیب نے احتساب عدالتوں میں قانون کے مطابق بدعنوانی کے 1230 ریفرنس دائر کئے ہیں جو کہ زیر سماعت ہیں۔بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے اسمبلی میں اپنے خطاب میں اقربا پروری اور رشوت ستانی کو بڑی برائی قرار دیا۔چیئرمین نیب نے کہا کہ وائٹ کالر کرائمز اور سٹریٹ کرائم میں فرق ہے۔ میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔نیب اقوام متحدہ کے انسداد بد عنوانی کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔پاکستان سارک اینٹی کرپشن فورم کاچئیر مین ہے۔نیب سارک ممالک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔عالمی اقتصادی فورم،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان،پلڈاٹ،مشال پاکستان نے نیب کی انسداد بدعنوانی کی کوششوں کو سراہا ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 714ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں جو کہ نمایاں کامیابی ہے۔