Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم کی چیئرمین نیب کو توسیع دینے کی منظوری ، صدارتی آرڈیننس جاری ہو گا

وزیراعظم کی چیئرمین نیب کو توسیع دینے کی منظوری ، صدارتی آرڈیننس جاری ہو گا

اسلام آباد، وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی رفقا سے تجاویز مانگیں جنہوں نے موجودہ چیئرمین کو ہی عارضی توسیع دینے کا مشورہ دیدیا۔نیب قانون کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقرر لازمی ہے۔ لیکن وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی باہمی دوریوں کے باعث مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جب تک معاملے پر دونوں جانب سے برف نہیں پگلتی اس وقت تک چیئرمین نیب کو ہی توسیع دی جانی چاہیے۔ حکومت نے اس کام کے لیے صدارتی آرڈیننس کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آرڈیننس کے ذریعے جلد چیئرمین نیب کو توسیع دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ آرڈیننس کے تحت جاویداقبال نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک کام کرتے رہیں گے۔ذرائع کے مطابق نیب آرڈیننس 1999 کی شق6 کے تحت چیئرمین نیب کی مدت کو توسیع نہیں دی جاسکتی۔