Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانجدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ماحول کو انسان دوست بنایا جا سکتا ہے، چیئرمین سی ڈی اے

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ماحول کو انسان دوست بنایا جا سکتا ہے، چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد،چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بہت اہم ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی رخسانہ نوید کے ہمراہ گرین فیول کے استعمال سے چلنے والے چولہوں کے معائنہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ماحول کو انسان دوست بنایا جا سکتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے انتظامیہ نجی شعبوں کے تعاون سے اس قسم کے منصوبوں کا خیر مقدم کرتی ہے کہ جس سے نہ صرف توانائی کے مسائل حل ہوتے ہوں بلکہ ماحول پر بھی کوئی منفی اثر نہیں پڑتا، معائنہ کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی اورچیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ گرین فیول سے چلنے والے چولہوں کو جدید ڈیزائن پر تیار کیا جا رہا جس کے ویسٹ کو نامیاتی کھاد(کمپوسٹ)کے طور پر استعمال کیا جائے گا کیونک یہ چولہے گرین فیول پر چلتے ہیں جو ماحول کو آ لودہ نہیں کرتے بلکہ اس کے ویسٹ سے نامیاتی کھاد حاصل ہوتی ہے جو کاشتکاری کے لیے نہایت موزوں ہے ۔ چیرمین سی ڈی اے کو مزید بتایا گیا کہ یہ چولہے جدید ترین ڈیزائن اور سمارٹ ٹیکنالوجی کے مطابق ڈیزائن کئے گئے ہیں، ان میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ نہ صرف یہ ماحول دوست ہوں بلکہ یہ انسانی صحت کو مضہراثرات سے بھی محفوظ رکھیں، ان چولہوں میں سو فیصد بائیو میس میٹریل استعمال کیا گیا ہے۔