Friday, April 19, 2024
ہوماسلام آبادچیئرمین عامر علی احمد کاسی ڈی اے ہسپتال کا سرپرائز وزٹ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ

چیئرمین عامر علی احمد کاسی ڈی اے ہسپتال کا سرپرائز وزٹ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ

اسلام آباد ،چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے سی ڈی اے ہسپتال کا سرپرائز وزٹ کیا،150 بیڈز پر مشتمل اضافہ بلاک کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، سی ڈی اے ہسپتال میں نئے بننے والے بلاک کو آئندہ دس روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ہسپتال کے نئے بلاک میں کارڈیک کی سہولیات سمیت بچوں کی سماعت کے پیدائشی عارضے کے علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔چیئرمین سی ڈی اے نے سرپرائز وزٹ کے دوران ہسپتال کی فارمیسی پر چھاپہ مارا اورناقص کارکردگی پر فارمیسی سٹاف کی سرزنش کی ۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ کیوں نہ آپ کے خلاف انظباطی کاروائی کی جائے۔سٹاف دستیاب ہونے کے باوجود ہسپتال کی فارمیسی کی صرف دو ونڈوز اوپن کی گئی تھیں ۔چئرمین سی ڈی اے نے فارمیسی انچارج کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ونڈوز اوپن کرنے کی ہدایت کی۔ممبر ایڈمن کو موقع پر موجود رہ کر چاروں ونڈوز اوپن کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہسپتال اور ای ڈی اے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کہا کہ میں ایک گھنٹہ کے بعد دوبارہ آکر چیک کروں گا ۔