Thursday, March 28, 2024
ہوماسلام آبادپاکستان بھر کے مزدوروں کے مسائل آجروں کے ساتھ مل کر حل کریں گے،چوہدری محمد یسین

پاکستان بھر کے مزدوروں کے مسائل آجروں کے ساتھ مل کر حل کریں گے،چوہدری محمد یسین

ورکرز ایمپلائر بائی لیٹرل کونسل آف پاکستان کا قیام خوش آئند ہے،ذکی حیدر
اسلام آباد (آئی پی ایس)مزدوروں اور آجروں کے درمیان مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے لیے ورکرز ایمپلائردوطرفہ کونسل آف پاکستان (WEBCOP) کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے چیئرمین ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ذکی حیدر اور کوچیئرمین چوہدری محمد یسین منتخب ہو گئے،اس موقع پر پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یسین نے کہا کہ ورکرز ایمپلائر بائی لیٹرل کونسل آف پاکستان کا قیام خوش آئند ہے اس سے یقینی طور پر آجروں کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے مزدوروں کے مسائل کو حل کیا جائے گا،ماضی میں بھی WEBCOPکے ذریعے بہت سارے مسائل حل ہوئے انشا اللہ ہم سب مل کر اس حوالے سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور لیبرقوانین کے لیے قانون سازی اور ان میں ترامیم مزدوروں کو معاشی تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کو کونسل کے ذریعے حل کیا جائے گا،ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مزدور رہنماوں کو آپس میں متحد ہونا چاہیے تاکہ مزدور کاز کے لیے ایک پلیٹ فارم سے مزدوروں کے مسائل کیے جائیں،اس حوالے سے پاکستان ورکرزفیڈریشن اپنا مثبت کرداراداکرتی رہے گی اور مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھائے گی۔