Thursday, March 28, 2024
ہوماسلام آبادجنرل سیکرٹری انجمن تاجران بارہ کہو کا مزدور یونین کے قائدین کے اعزاز میں استقبالیہ

جنرل سیکرٹری انجمن تاجران بارہ کہو کا مزدور یونین کے قائدین کے اعزاز میں استقبالیہ

اسلام آباد،انجمن تاجران مری روڈ بارہ کہو کے جنرل سیکرٹری ملک زبیر اور ملک عمر نے سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین چوہدری محمد یسین،راجہ شاکر زمان کیانی،صوفی محمود علی،راجہ شفیق آف پھلگراں،راجہ نصرت و دیگر عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی
جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحسن بخاری سمیت معززین علاقہ اور مزدور یونین کے عہدیداروں نے شرکت کی،دریں اثنا مصالحتی کمیٹی تھانہ آبپارہ کے ممبران پیر سید محمد علی واسطی،شیخ خضرالرشید ایڈووکیٹ ،چوہدری طارق محمود گجر،مزمل نور،خالدقریشی،حاجی شفیع اللہ و دیگر نے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا اور ریفرنڈم میں شاندارکامیابی پر مزدوریونین کے قائد چوہدری محمدیسین اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمد یسین نے اپنے عہدیداران کے ہمراہ دربارعالیہ بھنگالی شریف اور سید کسراں تحصیل گجرخان دربارپر حاضری دی اور چادرچڑھائی، اس موقع پر انھوں نے ادارے کی ترقی اور ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعاکی۔