ch yasin 15

سی ڈی اے مزدور یونین کے وفد کی دربارعالیہ حضرت کلو بابا سرکار مانسر شریف پرحاضری

سی ڈی اے مزدور یونین کے وفد کی دربارعالیہ حضرت کلو بابا سرکار مانسر شریف پرحاضری اور عرس کی تقریب میں شرکت
اسلام آباد (آئی پی ایس))پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمد یسین کی قیادت میں وفد میں شامل مزدور یونین کے عہدیداران صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،حاجی راجہ صابر،چوہدری زاہد احمد،چوہدری طارق گجر،ملک خلیل،چوہدری سفیر،مہر افتخار سیال،تاج کیانی،پیر قاری عبید احمد نقشبندی،قاری عمردراز،احمد علی شیرازی،ملک کمال،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،ملک سہیل،شبیربلتی،شاہد گجر،ملک یاسر،اسماعیل شاہ،امین ارشادگجر،راجہ بشارت،بابرشہزادکھوکھر،فیصل کھوکھر،سردار مرتضی ودیگر نے دربارعالیہ حضرت کلو بابا سرکار مانسر شریف اٹک پر حاضری دی،چادرچڑھائی اور ملک و قوم اور خصوصی طورپر سی ڈی اے کی تعمیر و ترقی کے لیے دعا کی،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدچوہدری محمد یسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اولیا کرام ہماری زندگی کے لیے مشعل راہ ہیں اور انہی کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیراہو کر ہم اچھی زندگی گزار سکتے ہیں،انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی مہربانی اورانہی بزرگ ہستیوں کے طفیل سی ڈی اے مزدور یونین نے ادارے سے سی ڈی اے ملازمین کو بے شمار مراعات دلوائیں اور انکی فلاح وبہبود کے لیے کام کیا ہے جس کی وجہ سے آج کا مزدور ایک با شعور مزدور اور خوشحال ہواہے اور انکے حالات زندگی میں بہتری آئی ہے،انھوں نے کہا کہ انشا اللہ آئندہ بھی سی ڈی اے مزدوروں کی خدمت جاری رکھیں گے اور سی ڈی اے کے مزدوروں کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں