Thursday, April 18, 2024
ہوماسلام آبادآخری سانس تک مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھوں گا، چوہدری محمد یسین

آخری سانس تک مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھوں گا، چوہدری محمد یسین

اسلام آباد،سی ڈی اے مزدور یونین انتخابی نشان چاندستارہ کی ریفرنڈم تقریبات کے حوالے سے سی ڈی اے الخدمت گروپ کے امانت سواتی،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،خضر حیات خان،راجہ راسب،گڈوشاہ،ابراربٹ،صفدرشاہ،شہزاد مرزا، زمرد مغل،چوہدری تنویر،ملک کاشف،قیوم چوہدری،چوہدری عمران،غلام عباس،عقیل،واٹرسپلائی پروڈکشن ٹو ڈویژن سے ہمایوں سلطان، انوائرمنٹ اربن تھری آئی نائن سے چوہدری ضمیر حسین،آصف،مزمل،راجہ محبوب،چوہدری صابر،شوکت،فرخ اقبال،ملک وقاص،واجد محبوب،چوہدری تنویر،عمران،محمد ریاض اور انوائرمنٹ ایف ٹین سے ملک نصیر،ملک رفیق،پاک سیکرٹریٹ جی نائن اورایچ نائن بازار سے حافظ محبوب عالم،چوہدری محمد حنیف،رضا عباس،خالد محمود،عبدالجبار،واٹر ٹینکر انکوائری جی ٹین سے ظفر علی ستی،شکیل احمد،عدیل احمد، اورنگزیب مغل اوردیگر سینکڑوں ملازمین نے امان اللہ گروپ اور پاشاگروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا
شمولیت اختیار کرنے والے تمام ملازمین کا موقف تھا کہ آج سی ڈی اے کے تمام محنت کشوں کو صرف اور صرف چوہدری محمد یسین گروپ سے تمام توقعات وابستہ ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ،انکے بچوں کی بھرتی،ملازمین کی مستقلی اور پروموشن سمیت دیگر مسائل مزدور یونین ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد ترجیح بنیادوں پر حل کروائے گی،جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین نے تمام نئے شامل ہونے والے محنت کشوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے یقین دلایا کہ میراجینااور مرنا سی ڈی اے محنت کشوں کے ساتھ ہے اور میں انشا اللہ آخری سانس تک مزدوروں کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا اور انکے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اپنا کرداراداکرتا رہوں گا،17ستمبر2021حق و باطل کے درمیان فیصلے کا دن ہے اور اس دن آپ نے سی ڈی اے مزدور یونین کے انتخابی نشان چاندستارہ پر مہر لگا کر اپنے اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کو محفوظ بنانے اور سی ڈی اے جیسے قومی ادارے کو بچانے میں اپنا کرداراداکرنا ہے،انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے 2006کے بعدتین بار مسلسل کامیابی کے بعد منشور میں مزدوروں سے کیے گئے تمام وعدے نہ صرف پورے کیے بلکہ اپنے منشور سے بڑھ کر مزدوروں کی رنگ،نسل و مذہب سے بالاترہوکر بلا تفریق خدمت کرکے مثال قائم کی جسکی وجہ سے پاکستان بھر میں سی ڈی اے کا مزدور ایک مثالی مزدور کے طور پر پہچانا جاتا ہے،یہ کام اتنا آسان نہیں تھا کیونکہ ہمیں ورثے میں ان گنت مسائل ملے تھے جن کو حل کرنے کے لیے سی ڈی اے مزدور یونین اسکی ٹیم نے دن رات انتھک محنت کی،ہم نے ہمیشہ افہام و تفہیم کو فروغ دیا اور مذاکرات کے ذریعے مزدورں کے تمام مسائل حل کیے اورمستقبل میں مزدوروں کے ووٹ کی طاقت سے باقی ماندہ تمام مسائل کو ریفرنڈم میں کامیابی کے فورابعد جلد سے جلد حل کروائیں گے۔