Thursday, April 25, 2024
ہومپاکستانچودھری پرویز الہی کا عمران خان کو 3 ماہ بعد اسمبلیاں توڑنے کا مشورہ

چودھری پرویز الہی کا عمران خان کو 3 ماہ بعد اسمبلیاں توڑنے کا مشورہ

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اسمبلیاں 3 ماہ بعد تحلیل کی جائیں۔
موجودہ سیاسی صورتحال میں فواد چودھری نے عمران خان اور چودھری پرویز الہی سے ملاقاتیں کیں جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے ملاقات میں فواد چودھری سے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی کام جاری ہیں جن کی تکمیل کے لیے 3 ماہ درکار ہیں۔
چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے اسمبلیاں توڑنے سے انکار نہیں چاہیے کل توڑ دیں لیکن اس سے ترقیاتی منصوبے متاثر ہوں گے اور وہ ادھورے رہ جائیں گے۔
وزیراعلی پنجاب سے فواد چودھری سے کہا کہ اگر تین ماہ بعد اسمبلی توڑی جائے تو یہ بہتر فیصلہ ہوگا۔
فواد چودھری نے وزیراعلی پنجاب کا پیغام عمران خان کو پہنچادیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔