Friday, April 19, 2024
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کا محنت کش اپنے ووٹ کی پرچی کی طاقت سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے گا، چوہدری محمد یسین

سی ڈی اے کا محنت کش اپنے ووٹ کی پرچی کی طاقت سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے گا، چوہدری محمد یسین

سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ انتخابی نشان چاندستارہ کی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے قائدین کا خطاب
اسلام آباد آئی پی ایس )سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ انتخابی نشان چاندستارہ کی مشاورتی کونسل کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں 17ستمبرکو سی ڈی اے میں ہونے والے ریفرنڈم کے حوالے سے مزدور یونین کے مرکزی قائدین،عہدیداران اور مشاورتی کونسل کے اراکین نے آئندہ کے لائحہ عمل اور ریفرنڈم کی حکمت عملی کے حوالے سے کارکنوں سے مشاورت کی،اجلاس میں سی ڈی اے کے محنت کشوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمد یسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنڈم سے مسلسل فرارحاصل کرنے والا ٹولہ آج اپنی تمام تر سازشوں میں ناکام ہو چکا اور سی ڈی اے مزدور یونین ملازمین سے کیے ہوئے وعدے کے مطابق اس مزدور دشمن ٹولے کو عوام کی عدالت میں لانے میں کامیاب ہو گئی اور 17ستمبر کو سی ڈی اے کا محنت کش اپنے ووٹ کی پرچی کی طاقت سے ادارے او ر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے گا اور جو منافق ٹولہ سی ڈی اے کے تئیس ڈائریکٹوریٹس میں کام کرنے والے دس ہزار سے زائد ملازمین کو ایم سی آئی کا حصہ قراردے کر ریفرنڈم رکوانا چاہتا تھا سی ڈی اے کے ملازمین عوامی عدالت میں ووٹ کی پرچی کے ذریعے نہ صرف انکا مکمل احتساب کریں گے بلکہ ان کو حواریوں سمیت ہمیشہ کے لیے سی ڈی اے کی سیاست سے رخصت کر کے دم لیں گے،سی ڈی اے مزدور یونین نے محنت کشوں کو جو مراعات پلاٹوں کی الاٹمنٹ،حج پالیسی،فل بیسک عیدالاؤنس،ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی،حافظ وپادری الاؤنس،کول الاؤنس،خطرہ الاؤنس،رینٹل سیلنگ،اپ گریڈیشن،فائر بریگیڈ ملازمین کی ڈبل تنخواہ اور بیس فی صد سپیشل الاؤنس بمعہ بقایاجات سمیت جو دیگر مراعات اپنی گیارہ سالہ جدوجہد کے نتیجے میں دلوائیں اپنی عملی کارکردگی کی بنیاد پر ریفرنڈم میں عوامی عدالت کا سامنا کریں گے جبکہ ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور اپ گریڈیشن کے خلاف کرداراداکرنے والے میر جعفر اور میرصادق سی ڈی اے محنت کشوں کا سامناکرنے سے بھی خوفزدہ ہیں،سی ڈی اے مزدور یونین کے تمام عہدیداران اور کارکن ریفرنڈم کے نتائج آنے تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں انشا اللہ سی ڈی اے کا مزدور باشعور ہو چکا اور اب وہ کسی ڈبل بیسک،پلاٹوں کی الاٹمنٹ،ملازمین کے بچوں کی بھرتی و دیگر مراعات کے سبز باغ دکھانے والوں کے جھانسے میں نہیں آئے گا کیونکہ جس طرح اس ٹولے نے ساڑھے تین سال تک کرپشن اور اقرباپروری کا بازارگرم رکھا اور سی ڈی اے کے محنت کشوں کو انتظامیہ کے ٹاٹ بن کر انتقام کا نشانہ بنایا انکے اقتدار کا سورج بہت جلد ہمیشہ کے لیے غروب ہونے والا ہے،مشاورتی اجلاس سے سی ڈی اے مزدور یونین کے دیگر مرکزی قائدین نے بھی خطاب کیا۔