Thursday, March 28, 2024
ہوماسلام آبادسی ڈی اے ، اسلام آباد میں کھیلوں کی سر گرمیوں کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات

سی ڈی اے ، اسلام آباد میں کھیلوں کی سر گرمیوں کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)نے شہر میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مختلف کھیلوں کے مقابلے کرانے کا فیصلہ کیا ہے
اس سلسلے میں فٹبال کے مقابلوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے تحت اسلام آباد کے گرانڈ جی سیون فور میں یہ مقابلے ہونگے ،ان مقابلوں میں اسلام آباد کے مختلف نامور کلب جسمیں راوی کلب، اکبر کلب، ہما کلب سمیت دیگر محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی ، یہ ٹورنامنٹ یکم دسمبر سے سات دسمبر تک ناک آئو ٹ بنیادوں کھیلا جائے گا۔علاوہ ازیں اس موقع پر کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے سی ڈی اے کے متعلقہ شعبہ جات کی طرف سے موثر اقدامات بھی کئے گئے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔مزیدبرآں سی ڈی اے انتظا میہ اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ تفریحی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کھیلوں کے میدا نوں کی تعمیر و مرمت اور اپ گریڈیشن کر رہی ہے۔