Saturday, January 28, 2023
Google search engine
ہوماہم خبریںسی ڈی اے پلاننگ ونگ ، انوکھا فراڈ پکڑا گیا

سی ڈی اے پلاننگ ونگ ، انوکھا فراڈ پکڑا گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)سی ڈی اے پلاننگ ونگ ، انوکھا فراڈ پکڑا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حنیف معطل، انکوائری شروع کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے پلاننگ ونگ میں انوکھے فراڈ کا انکشاف ہوا کہ موجود افسران سابقہ ممبران کی نوٹنگ کو پھاڑ کر کیسز اپروو کروانے کے لیے کوشاں ہیں ،اس ضمن میں ایک کیس سامنے آیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر اربن پلاننگ محمد حنیف نے بحریہ ٹاون کے ایک شاپنگ سنٹر کے پلاٹ پر مرکز کے بائی لاز لگوانے کی کوشش کی اور اس پلاٹ پر پانچ منزلیں تعمیر کروانے کے لیے کیس ڈی وی سی کو بھیجا تاہم ڈی وی سی میں موجود کمیٹی ارکان نے اس پر اعتراض اٹھایا تو معاملہ گھمبیر ہو گیا ، موجودہ ممبر پلاننگ وسیم حیات باجوہ نے سابقہ ممبر پلاننگ نوید الٰہی سے رابط کیا تو معلوم ہوا کہ سابقہ ممبر پلاننگ نوید الٰہی نے اس کیس کو مسترد کیا تھا اور اس پر باقاعدہ نوٹنگ بھی لکھی تھی جو کہ ممکنہ طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حنیف نے پھاڑ دی جس کے بعد ممبر پلاننگ کی جانب سے سخت ایکشن لیتے ہوئے محمد حنیف کو پیشہ وارانہ غیر ذمہ داری اور کارکردگی نہ ہونے کے باعث معطل کردیا۔

مقالات ذات صلة

آپ کی رائے

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

- Advertisment -
Google search engine

اہم خبریں