Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانسی ڈی اے کاچھٹی کے روز بھی قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، 50 سے زائد تعمیرات مسمار

سی ڈی اے کاچھٹی کے روز بھی قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، 50 سے زائد تعمیرات مسمار

اسلام آباد(آئی پی ایس )سی ڈی اے کی اسلام آباد میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، 50 سے زائد غیر قانونی تعمیرات مسمار،چیئرمین سی ڈی اے کی خصوصی ہدایت پر سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے ہفتہ وار تعطیل کے باوجود اسلام آباد ایکسپریس وے کے سروس روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ آپریشن کا آغاز میں اسلام آباد ایکسپریس وے سے ملحقہ گرین بلٹ اور سروس روڈ ویسٹ کے ساتھ سرکاری اراضی پر 50 آہنی شیڈز، 1 چھپر ہوٹل، 1 کھو کھا، 3 ریت بجری کے ٹھیے اور 1 غیر قانونی سوئمنگ پول بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دئیے۔ اس کے علاوہ ضیا مسجد کے اطراف میں قائم فروٹ کے اڈے بھی ختم کیے گِے۔بعدازاں دریائے کورنگ نزد مارگلہ ٹاون فیز ٹو گلی نمبر 48 کے پاس نالے کہ ساتھ غیر قانونی مویشیوں کے باڑوں کے خلاف بھی آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں کورنگ نالے کی حدود سے 18 کمروں پر مشتمل تین غیر قانونی باڑے گرائے گئے۔ یاد رہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح برقرار رکھنے کے لئے اسپل ویز کھولے جاتے ہیں جسکا پانی دریائے کورنگ میں تغیانی کا سبب بنتا ہیں اسی وجہ سے نالے کے اطراف تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پرچیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے کے لئے انسداد تجاوزات مہم تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔