Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانسی ڈی اے کا سنیاڑی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف تیسرے روز آپریشن ، غیر قانونی تعمیرات مسمار

سی ڈی اے کا سنیاڑی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف تیسرے روز آپریشن ، غیر قانونی تعمیرات مسمار

اسلام آباد(آئی پی ایس )سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے جمعرات کے روز اسلام آباد کے نواحی علاقے موضع میرا بیری میں مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع سنیاڑی گاؤں میں ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا جسمیں متعدد غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کرتے ہوئے سرکاری اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کی گئی۔ اس آپریشن میں غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کے لئے بھاری مشینری بھی استعمال کی گئی جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری نے بھی سی ڈی اے عملے کی بھرپور معاونت کی۔ تفصیلات کے مطابق اس آپریشن کے دوران سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیر کئے گئے 350 سے زائد غیرقانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔ سنیاڑی کے علاقے میں گزشتہ تین دنوں سے جاری آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 550 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جا چکا ہے جسکے نتیجے میں قبضہ مافیا سے تقریبا 800 کنال سرکاری اراضی بھی واگزار کرالی گئی۔سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کے لئے سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ قبضہ مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔