Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانمہر آبادی میں سی ڈی اے شعبہ سینی ٹیشن،ایم پی او کی مشترکہ ٹیموں کا بڑا آپریشن

مہر آبادی میں سی ڈی اے شعبہ سینی ٹیشن،ایم پی او کی مشترکہ ٹیموں کا بڑا آپریشن

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے کی انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر جی بارہ میں واقع مہر آبادی میں سی ڈی اے کے شعبہ سینی ٹیشن اور ایم پی او کی مشترکہ ٹیموں نے ایک بڑا آپریشن سر انجام دیا۔اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں شعبہ ایم پی او نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صفائی ستھرائی کا کام سر انجام دیا، ایم پی او ڈرایکٹریٹ کے بارہ ڈمپرز، لوڈرز اور ایکسویٹر بھی اس آپریشن میں شامل تھے ۔واضح رہے اس سلسلے میں ممبر ایڈمن کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں تھیں، یہ آپریشن شعبہ سینی ٹیشن اور ایم پی او کی ٹیموں نے صرف چوبیس گھنٹوں میں مکمل کیا۔