cda operations 14

سی ڈی اے کا لہتراڑ روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن،درجنوں غیرقانونی تعمیرات مسمار

اسلام آباد(آئی پی ایس)سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی لہتراڑ روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے بڑی کارروائی،درجنوں غیرقانونی تعمیرات مسمار، تجاوزات کنندگان کا 6 ٹرک سامان ضبط، سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کے روز اسلام آباد کے مصروف شاہراہ لہتراڑ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائی۔ تفصیلات کے مطابق اس آپریشن کے دوران لہتراڑ روڈ کے دونوں اطراف قائم تجاوزات کو ہٹایا گیا جبکہ دوکانوں کے باہر قائم درجنوں غیر قانونی تجاوز شدہ تعمیرات بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کئے گئے۔ علاوہ ازیں اس آپریشن میں تجاوزات کنندگان کا 6 ٹرک سامان بھی ضبط کیا گیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے انفورسمنٹ عملے کی معاونت کے لئے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔ یاد رہے کہ لہتڑاڑ پر تجاوزات کیوجہ سے ٹریفک کے بہاؤمیں خلل اور شہریوں کی مشکلات پر سی ڈی اے انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی تھی۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا کہ شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے سی ڈی اے انفورسمنٹ کاعملہ متحرک ہے جبکہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں