Thursday, March 28, 2024
ہوماسلام آبادصفا گولڈ مال کرپشن کیس کا فیصلہ آتے ہی سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن عہدیداران عدالت پہنچ گئے

صفا گولڈ مال کرپشن کیس کا فیصلہ آتے ہی سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن عہدیداران عدالت پہنچ گئے

اسلام آباد (آئی پی ایس)احتساب عدالت اسلام آباد کا فیصلہ آنے کے بعد سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن انتہائی دکھ کے عالم میں ،خبر سنتے ہی جنرل سیکریٹری نعمت اللہ مسعود ،پریزیڈنٹ چوہدری عامر شہزاد،چیئرمین ریاض خان ،جوائنٹ اینڈ سیکریٹری انفارمیشن شبیر تنولی احتساب عدالت پہنچ ،جہاں پر انہوںنے تمام افسران سے ملاقات کی ۔یاد رہے ان میں ان دو افسران خادم حسین اور خلیل سے بھی ملاقات کی جن کو عدالت نے رہا کردیا ہے۔ جنرل سیکریٹری نعمت اللہ مسعود ،پریزیڈنٹ چوہدری عامر شہزاد ،چیئر ریاض خان اب سرپرست اعلیٰ میاں محمد اور تمام ایگزیکٹو کمیٹی ممبران سے مشاورت کے بعد اپنے افسران کے حقوق کیلئے اعلی عدلیہ کا دروازا کھٹکھٹانے کے لیے قانونی ماہرین سے مشاورت کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کی حتمی رائے لینے کے بعد روانہ ہوئے ،سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن اپنے ہردلعزیز چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد اور ان کی انتہائی محنتی مخلص فرض شناس ٹیم ممبران عامر عباس خان ، ممبر فنانس رانا شکیل اصغر ،ممبر اسٹیٹ نوید الٰہی ،ممبر انجینئرنگ سید منور شاہ سے درخواست کریں گے ،اس مشکل کی گھڑی میں سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن جو کہ آپ کا دائیاں بازو ہے۔ اس کا ساتھ دیں ۔ جنرل سیکریٹری نعمت اللہ مسعود نے اپنے بیان میں کہا سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن اپنے آفیسرز کو یقین دھانی کرواتی ہے ۔آپ کے حقوق کے لیے اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا،سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن اپنے تمام آفیسرز سے درخواست کرتی ہے اس وقت آفیسر ایسوسی ایشن کو آپ کی مدد کی ضرورت ہے ،کیونکہ احتساب عدالت نے سی ڈی اے افسران کے خلاف کرپشن کیس کا فیصلہ سنادیا ،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے غلام مرتضی ملک کو 5 سال قید کی سزا ،شاپنگ سینٹر کی غیر قانونی منزلیں بنانے والے مالک رانا قیوم کو 7 سال قید، ایک ارب جرمانہ ،سی ڈی اے افسران عمار ادریس، خلیل احمد، خادم حسین کو بھی قید کی سزا سنائی گئی ،احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے نیب ریفرنس پر فیصلہ سنادیا،مجرمان پر جناح سپر مارکیٹ میں عمارت کی غیرقانونی منزلیں بنانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا جرم ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن اپنی عدالتوں کی عزت کرتی ہے اور امید کرتی ہے،ہمارے افسران کو اعلی عدالتوں سے انشا اللہ تعالی انصاف ملے گا۔ سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد اور تمام ممبران سے درخواست کرتی ہے کہ وہ افسران کی رہائی کے لیے اپیل دائر کریں۔ اور سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن تمام آفیسرز سے درخواست کرتی ہے اس وقت آپ کی مدد کی سخت ضرورت ہے۔ سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن انشا اللہ تعالی ہر قانونی مدد میں اپنا کردار ادا کرے گی۔