21

اسلام آباد میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سی ڈی اے کی خصوصی کاوشیں

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )انتظامیہ کی اسلام آباد میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کررہا ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو پانی کے فراہمی کے نظام کو یقینی بنایا جائے گا، رواں برس مون سون کی بارشیں توقع سے کم ہونے کے باعث اور اس کمی کو پورا کرنے کیلئے شعبہ واٹر سپلائی نے مختلف اقدامات کئے ہیں جن میں بری امام کے علاقے نور پور شاہاں میں واٹر ورکس کا مرمتی کام مکمل کرکے یومیہ ایک ملین گلین پانی شہر کو حاصل ہورہا ہے
جبکہ شاہدرہ کے علاقے میں واٹر فلٹریشن سے یومیہ پانی ایک ملین گلین حاصل ہورہا تھا جسکا مرمتی کام کرکے اسکی کاکردگی میں اضافہ کیا جارہا ہے جس سے یومیہ ڈیڑھ ملین گلین پانی حاصل ہوگا
علاوہ ازیں سیکٹر آئی نائن اور آئی ٹین میں واٹر پلانٹ میں چار ٹیوب ویلز تنصیب کردئیے گئے ہیں اور مزید چار نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ پانی کی کمی کو پورا کیا جاسکے ،اس ضمن میں شعبہ واٹر سپلائی کا اسلام آباد میں پرانی، بوسیدہ اور لیکج واٹر پائپ لائنوں کی مرمت کا کام بھی تیزی سے جاری ہے تاکہ پانی کے پریشر میں اضافے کو ممکن بنایا جاسکے، تقریبا 80000 ہزار فٹ پرانی پائپ لائنوں کو تبدیل کردیا گیا ہے، جبکہ باقی پرانی اور بوسیدہ پائپ لائنوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے متعلقہ عملہ احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے ،سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر اسلام آباد میں پہلے سے موجود ٹیوب ویلز کو اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہیاس ضمن میں اسلام آباد کے مختلف مقامات پر بیس نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب کے لئے جلد ٹینڈر جاری کردیا جائے گامزید برآں سی ڈی اے انتظامیہ نے شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں اور پانی کے ضیاع سے اجتناب کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ پانی شہریوں کے استعمال کے لئے میسر ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں