11

چیئرمین سی ڈی اے سے جرمن سفیر کی ملاقات

اسلام آباد، پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنارڈ شلاگلہک کی چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سے ملاقات، اسلام آباد میں تعمیرو ترقی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنارڈ شلاگلہک نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور چیئرمین عامر علی احمد سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جرمن سفیر نے شہر اقتدار کی تعمیر و ترقی اور بحالی کے حوالے سے وفاقی ترقیاتی ادارے کی حالیہ کوششوں کو سراہا جس کے نتیجے میں شہر کی ظاہری حالت تبدیل ہو گئی ہے ۔ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے جرمن سفیر کی اسلام آباد کے ماحولیاتی معاملات میں گہری دلچسپی کو سراہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں