Friday, April 19, 2024
ہوماسلام آبادہفتہ وار تعطیل کے باوجود سی ڈی اے عملہ فیلڈ میں موجود، ترقیاتی کام جاری

ہفتہ وار تعطیل کے باوجود سی ڈی اے عملہ فیلڈ میں موجود، ترقیاتی کام جاری

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) انتظامیہ کی ہدایت پر اسلام آباد کے تمام نالوں، گرٹینگ چیمبرز، مین ہولز کی صفائی، انکے ڈھکن، لین مارکنگ سمیت دیگر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے 54500 گریٹنگ چیمبرز میں سے 25000 کی صفائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ باقی پر کام تیزی سے جاری ہے، اس اثنا میں پندرہ ہزار سے زائد مین ہول کورز کی صفائی کا عمل بھی تیزی سے مکمل کرلیا گیا ہے ،مزید برآں شہریوں کو جانی و مالی نقصان سے بچانے کے لئے متعلقہ عملے نے سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں 2750 مین ہول کے ڈھکن اور 5060 مسنگ گریٹنگ کورز فکس کردئیے ہیں، جبکہ اسلام آباد کے تمام نالوں کی صفائی بشمول پیچنگ اور کنکریٹ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ،علاوہ ازیں سی ڈی اے عملہ ہفتہ وار تعطیل کے باوجود بھی شہریوں کی سہولیات کے پیش نظر اسلام آباد میں ناظم الدین روڈ اور فیصل ایونیو پر لین مارکنگ اور کارپیٹنگ میں مصروف ہے جسکو آئندہ ہفتے مکمل کرلیا جائے گا۔مزید برآں اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں واقع ہجویری پلازہ کی پارکنگ کی تکمیل کا کام بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ پمز ہسپتال سے منسلک لنک کو صاف کرکے عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔