Friday, March 29, 2024
ہوماسلام آباداسلام آبادکے ماسٹر پلان میں ممکنہ تبدیلیوں کا معاملہ، ہرہفتے پلان کمیشن کا اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق

اسلام آبادکے ماسٹر پلان میں ممکنہ تبدیلیوں کا معاملہ، ہرہفتے پلان کمیشن کا اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق

اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت کے ماسٹر پلان میں ممکنہ تبدیلیوں کا معاملہ،ماسٹر پلان کمیشن کا اجلاس سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں ہوا جس میں چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد، نیر علی دادا ، عارف چنگیزی ، خرم برگت ، مراد جمیل اور دیگر ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں ماسٹر پلان کمیشن کا اجلاس ہر ہفتہ منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماسٹر پلان کمیشن کے انعقاد کو کورم 51 فیصد سے مشروط کر دیا گیا، ماسٹر پلان سے متعلق فیصلوں میں تین چوتھائی کی رائے کو اکثریت حاصل ہو گی ۔اجلاس میں زون تھری اور زون چار ڈی کے گرین ایریا کو محفوظ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔پانی اور اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا ۔