اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن)سی ڈی اےممبر اسٹیٹ افنان عالم کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے نے 328 ناموں پر مشتمل سیکٹر سی 13کے بلڈ اپ پراپرٹی کے ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا۔
سب نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق موضع شاہ اللہ دتہ سیکٹر سی 13 بلڈ اپ پراپرٹی کے ایوارڈ کا باضابط اعلان 17اگست کو کیا گیا۔ ایوارڈ سے قبل ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گی جس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر صدر ثانیہ حمید پاشا اور ایچ وی سی نصیر اولکھ شامل تھے کمیٹی کو موضع شاہ اللہ دتہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران معلوم ہوا کہ سیکٹر سی تیرہ میں ناجائز تعمیرات کروائی گئی جس کی بنیاد پر 2800 لوگوں کی عبوری لسٹ بھی ترتیب دی گئی ہے جن کو متاثرین ظاہر کرکے ایوارڈ لسٹ میں ڈالا گیا ہے تاہم وہ تمام دستاویزات قبضے میں لی جا چکی ہیں ، جبکہ 759حویلیاں تعمیر کروائی گئیں تاہم جانچ پڑتال کے دوران 112 حویلیاں جائز قرار پائیں ۔
یہ امر بھی حقیقت پر مبنی ہے کہ تجاوزات میں گرائی گئی حویلیوں کو بھی ایوارڈ میں شامل کروانے کے لیے بھرپور سیاسی اثر و رسوخ استعمال کیا گیا تاہم ممبر اسٹیٹ افنان عالم کی واضح ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے نے طے کیا کہ جو حویلیاں موجود ہوں گی انہی پر مبنی ایوارڈ لسٹ مرتب کی جائے گی جس کے پیش نظر سی تیرہ کی اے کیٹگیری میں 328 نام فائنل کیے گئے جبکہ بی کیٹیگری میں 108 افراد اپنے کلیم کے حق میں ثبوت دینے کے بعد ہی پلاٹ لینے کے حقدار ہوں گے۔اسی طرح سی کیٹیگری کے 186 اشخاص غیرقانونی تعمیرات کرنے کی پاداش میں کسی پے منٹ کے حقدار قرار ہوں گے جبکہ ڈی کیٹگری میں موجود 22 افراد بھی پلاٹس کے حقدار نہیں ۔
سب نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق کل 644 افراد کے ناموں پر فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 2156 افراد کے ناموں کے بوگس اندراج کیے گئے تھے۔
ممبر اسٹیٹ کی ہدایت،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کا 328 ناموں پر مشتمل سیکٹر سی 13کے بلڈ اپ پراپرٹی کے ایوارڈ کا اعلان ،ایوارڈ لسٹ و داستاویزات سب نیوز پر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔