39

پاک بھارت میچ براہ راست دکھانے کیلئے ایمفٹی تھیٹر میں بڑی سکرینز نصب

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی انتظامیہ نے اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ تفریحی سرگرمیاں مہیا کرنے کے سلسلے میں اسلام آباد کے سیکٹر ایف نائن پارک میں واقع ایمفٹی تھیٹر میں پاک انڈیا ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ کو براہِ راست دیکھانے کیلئے بڑی سکرین کا اہتمام کیا ہے
اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے وہ میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے فیملیز کے ساتھ شرکت کو یقینی بنائیں، یاد رہے کرکٹ میچ شروع ہونے سے تیس منٹ قبل ایمفٹی تھیٹر کو عوام الناس کے لئے کھول دیا جائے گا، واضح رہے حال ہی ہیں سی ڈی اے کی جانب سے ایمفٹی تھیٹر کے تعمیر نو کی گئی ہے ۔مزیدبرآں شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں مہیا کرنے کے لئے سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر متعلقہ شعبوں نے اسلام آباد کے مختلف گرانڈز اور پارکس کی تعمیر نو کا کام بھی مکمل کرلیا ہے جن میں جوگنگ ٹریکس، سائیکلنگ ٹریکس، بچوں کے لئے جھولے، اور واک کرنے کے لئے مخصوص ٹریکس بھی بنائے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں