Friday, March 29, 2024
ہوماسلام آبادڈمپنگ سائٹ کی تجرباتی کامیابی ، آئی بارہ میں ترقیاتی کام جلد شروع ہونیکا امکان

ڈمپنگ سائٹ کی تجرباتی کامیابی ، آئی بارہ میں ترقیاتی کام جلد شروع ہونیکا امکان

اسلام آباد،اسلام آباد کے سیکٹر ایچ سولہ میں ڈمپنگ سائٹ کی تجرباتی کامیابی کے بعد آئی بارہ میں ترقیاتی کام جلد شروع ہونے کا امکان ہے، آئی بارہ کے ترقیاتی کاموں میں سب سے بڑی رکاوٹ وہاں پر قائم عارضی ڈمپنگ سائٹ تھی۔
سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق ان ترقیاتی کاموں کو جلدی شروع کروانے اور اسلام آباد کے شہریوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے اور صحت مند ماحول مہیا کرنے کے لئے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ سولہ میں ایک مخصوص عارضی جگہ کا انتخاب کیا گیا تھا جہاں عارضی ڈمپنگ سائٹ بنائی گئی جسکا ٹیسٹ رن کامیابی سے مکمل کیا گیا اور روڈ پلان کو قابل عمل پایا گیا، علاوہ ازیں اندرونی ماحولیاتی اسسمنٹ ای پی اے کو جمع کروانے کے بعد اس ڈمپنگ سائٹ کو سو فیصد آپریشنل کردیا جائے گا، جب تک مندرہ کے مقام پر مستقل ڈمپنگ سائٹ قائم نہیں ہوجاتی، ان اقدامات سے نہ صرف شہریوں کو ماحولیاتی آلودگی سے دور رکھا جاسکے گا جبکہ سیکٹر آئی بارہ کے ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل میں بھی مدد گار ثابت ہونگے ۔مزید برآں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اس ڈمپنگ سائٹ کے اطراف کسی بھی قسم کی رہائشی اور کمرشل تعمیرات کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی تاکہ شہریوں کو بدبو اور اٹھنے والے تعفن سے بچایا جاسکے۔